مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ترک صدر ایردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دے دیا

ترک صدر ایردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دے دیا

ترک صدر ایردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دے دیا

مکہ مکرمہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، اجتماعی سلامتی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مکہ مکرمہ کا دورہ کیا، جہاں سعودی ولی عہد اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران تینوں ممالک نے “مشترکہ دفاعی معاہدے” پر دستخط کیے، جو اجتماعی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر تعاون کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ممالک کے حقِ دفاع کی بھی توثیق کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے خواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ تنازعات اور بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر مبنی اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہے گا۔

صدر ایردوان نے دعا کی کہ مکہ مکرمہ کا یہ دورہ، باہمی مشاورت اور آج طے پانے والا دفاعی معاہدہ پورے خطے کے لیے خیر، برکت، امن اور استحکام کا ذریعہ ثابت ہو۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں