مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

زونگ نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں پانچ اعزازات جیت لیے

زونگ نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں پانچ اعزازات جیت لیے

زونگ نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں پانچ اعزازات جیت لیے

اسلام آباد، یکم ستمبر: پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں اپنی فائیو جی مہم کے لیے گولڈ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اس کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتنے والے واحد ٹیلی کام آپریٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

زونگ نے ایوارڈز میں مجموعی طور پر پانچ اعزازات اپنے نام کیے، جن میں دو گولڈ، ایک براؤنز اور دو بلیک ڈریگن ایوارڈز شامل ہیں۔ یہ اعزازات زونگ کی فائیو جی لانچ، ’’ایسا ہے فیوچر‘‘، ’’زونگ مائی فائیو 2025‘‘ اور ’’پرومیکس ہیٹرک‘‘ سمیت مختلف تخلیقی اور مارکیٹنگ مہمات میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیے گئے۔

کمپنی کے مطابق یہ کامیابی زونگ کی مجموعی برانڈ حکمت عملی اور کمیونیکیشن کے اعلیٰ تخلیقی معیار کی عکاسی کرتی ہے اور نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کے امکانات کو صارفین، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کے لیے بامعنی تجربات میں تبدیل کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

چائنا موبائل کے عالمی معیار، ٹیکنالوجی میں قائدانہ حیثیت اور جدت طرازی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زونگ نے پاکستان میں فائیو جی کے حقیقی مفہوم کو اجاگر کرنے کے لیے ’’ایسا ہے فیوچر‘‘ مہم متعارف کرائی۔ مہم میں فائیو جی کو ایک زیادہ ذہین، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار مستقبل کی معاون ٹیکنالوجی کے طور پر پیش کیا گیا۔

زونگ کے مطابق فائیو جی اور ’’ایسا ہے فیوچر‘‘ مہمات کے ذریعے پیچیدہ ٹیکنالوجی کو سادہ اور قابل فہم انداز میں صارفین تک پہنچایا گیا اور فائیو جی کے فوائد کو عام صارف کے لیے زیادہ قابل رسائی بنایا گیا۔ مہمات میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے روزمرہ زندگی، کام اور رابطوں میں بہتری کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔

زونگ کے مارکیٹنگ ہیڈ ساجد منیر نے کہا کہ ڈریگنز آف ایشیا میں پانچ ایوارڈز حاصل کرنا، جن میں فائیو جی مہمات کے لیے گولڈ ایوارڈ بھی شامل ہے، کمپنی کی برانڈ حکمت عملی اور کمیونیکیشن کے تخلیقی معیار کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائیو جی کے بارے میں کمیونیکیشن صرف ٹیکنالوجی متعارف کرانے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ صارفین کو یہ بھی دکھانا ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی ان کے لیے حقیقی قدر کیسے پیدا کر سکتی ہے۔ ’’ایسا ہے فیوچر‘‘ کے ذریعے زونگ فائیو جی اور مصنوعی ذہانت کو یکجا کرتے ہوئے مستقبل کو پاکستان کے لیے زیادہ قابل فہم، متعلقہ اور قابل رسائی بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔

زونگ کی ڈپٹی ڈائریکٹر مارکوم حنا علی نے کہا کہ کمپنی کا مقصد صارفین کے لیے مستقبل کی ٹیکنالوجی کو آسان اور قابل فہم بنانا ہے۔ فائیو جی اور اے آئی جیسی ٹیکنالوجیز روزمرہ تجربات کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم ان کا حقیقی اثر اس وقت سامنے آتا ہے جب لوگ سمجھیں کہ وہ ان سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اعزازات زونگ کی مہمات کے پیچھے موجود اسٹریٹجک سوچ، تخلیقی صلاحیت اور صارفین کی ضروریات کو سمجھنے کی صلاحیت کا اعتراف ہیں اور کمپنی کو نئے پلیٹ فارمز، فارمیٹس اور اے آئی پر مبنی تجربات جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ڈریگنز آف ایشیا کی جانب سے حاصل ہونے والی پذیرائی پاکستان میں فائیو جی کے دور میں زونگ کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ یہ کامیابی زونگ کے ایک کنیکٹیویٹی فراہم کنندہ سے ٹیکنالوجی سروسز انٹرپرائز میں تبدیل ہونے کے سفر اور اس تبدیلی کے پیچھے موجود تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

زونگ کے مطابق کمپنی نئی نسل کی کنیکٹیویٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین، کاروباری اداروں اور معاشرے کے لیے قدر پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ’’ایسا ہے فیوچر‘‘ کے ذریعے زونگ فائیو جی کی نئی نسل کی آمد کے ساتھ ساتھ صارفین کو اس ٹیکنالوجی کے عملی فوائد کا تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں