مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹونٹی، وڈے اور ٹیسٹ کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئیں گی

سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹونٹی، وڈے اور ٹیسٹ کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئیں گی

سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹونٹی، وڈے اور ٹیسٹ کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئیں گی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔

سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد انگلینڈ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گا، جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، جس میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گی۔

سری لنکا کا دورہ پاکستان نومبر میں بھی جاری رہے گا، جہاں مہمان ٹیم 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گی۔

اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

سیریز کے دوران راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد سے شائقین کو مختلف فارمیٹس میں قومی ٹیم اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان کے لیے یہ سیریز خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل کا حصہ ہوں گے، جبکہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز بھی آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لیے اہم ہوگی۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں