مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے (تصویر 1)

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے

مکہ المکرمہ۔7اگست (اے پی پی):پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ المکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے جو تینوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کا مظہر ہے کہ وہ اپنی اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے تاکہ ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔ معاہدہ پر دستخط قصر الصفا میں منعقدہ مکہ المکرمہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس کے موقع پر کئے گئے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوتِ پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ترکیہ کے صدر اور پاکستان کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا ۔ اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات، اخوت اور اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتوں، مشترکہ تزویراتی مفادات اور طویل عرصے سے جاری دفاعی تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کا مظہر ہے کہ وہ اپنی اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے تاکہ ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔ اس معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت اور اجتماعی قوت کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ہونے والا کوئی بھی مسلح حملہ، تینوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے (تصویر 2)
سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے (تصویر 3)
سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے (تصویر 4)
سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے (تصویر 5)
شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں