مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد نے عمرہ ادا کیا، کعبہ کی زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل ہوا

شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد نے عمرہ ادا کیا، کعبہ کی زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل ہوا (تصویر 1)

شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد نے عمرہ ادا کیا، کعبہ کی زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل ہوا

مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر ارکان پر مشتمل پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد نے عمرہ ادا کیا، کعبہ کی زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل ہوا (تصویر 2)

عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد کو کعبہ شریف کی زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل ہوا، جہاں وفد نے عبادت کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کیا۔

شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد نے عمرہ ادا کیا، کعبہ کی زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل ہوا (تصویر 3)

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد نے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ وفد نے امت مسلمہ کے اتحاد، عالم اسلام کی سربلندی، فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی فلاح، اور علاقائی و عالمی امن کے قیام کے لیے بھی دعا کی۔

اس موقع پر پاکستان میں امن، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں