مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کا مبینہ نیٹ ورک، ایف آئی اے نے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شوکت بنگش کو گرفتار کرلیا

غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کا مبینہ نیٹ ورک، ایف آئی اے نے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شوکت بنگش کو گرفتار کرلیا

غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کا مبینہ نیٹ ورک، ایف آئی اے نے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شوکت بنگش کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے سی ای او اور مالک ڈاکٹر شوکت بنگش کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر شوکت بنگش کو ایف آئی آر نمبر 16/2026 میں نامزد ملزم کی حیثیت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر غیر قانونی اور تجارتی بنیادوں پر گردوں کی پیوند کاری کی مبینہ سہولت کاری کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں مبینہ غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کے نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر شوکت بنگش کے کردار کے علاوہ ہسپتال کے عملے اور نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق ڈاکٹر شوکت بنگش نے ڈاکٹر نادر، عدیل شیرازی اور دیگر ملزمان کے ساتھ مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری کی۔

ایف آئی اے کے مطابق گردوں کی پیوند کاری کے سرجن ڈاکٹر نادر اور ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر عدیل شیرازی سمیت 6 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ گرفتار ملزمان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ ان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں بھی مسترد کرچکی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈاکٹر شوکت بنگش کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شوکت بنگش سے تفتیش کے دوران مبینہ نیٹ ورک کے دیگر ساتھیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق مزید اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں