مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

لندن میں سیلف ڈرائیونگ روبوٹیکسی سروس کے لیے لائسنس جاری

لندن میں سیلف ڈرائیونگ روبوٹیکسی سروس کے لیے لائسنس جاری

لندن میں سیلف ڈرائیونگ روبوٹیکسی سروس کے لیے لائسنس جاری

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خودکار روبوٹیکسی سروس کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگئی، ٹرانسپورٹ فار لندن (TfL) نے اوبر اور برطانوی ٹیکنالوجی کمپنی وےو (Wayve) کی خودکار گاڑیوں کو پرائیویٹ ہائر وہیکل لائسنس جاری کردیئے۔

لائسنس ملنے کے بعد وےو کی خودکار گاڑیاں اوبر کے پلیٹ فارم کے ذریعے لندن کی سڑکوں پر مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرسکیں گی۔ سروس کا ابتدائی آغاز رواں موسم گرما میں متوقع ہے۔

روبوٹیکسی کے ابتدائی مرحلے میں گاڑیاں مصنوعی ذہانت اور خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی مدد سے چلیں گی، تاہم ہر گاڑی میں ایک تربیت یافتہ سیفٹی ڈرائیور موجود ہوگا جو ہنگامی صورتحال میں گاڑی کا کنٹرول سنبھال سکے گا۔ مکمل طور پر بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی سروس شروع کرنے کے لیے مزید حکومتی منظوری درکار ہوگی۔

اس سروس کے لیے فورڈ مستنگ مَک-ای گاڑیوں کو وےو کی مصنوعی ذہانت، کیمروں اور ریڈار سمیت جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں کو لندن کی سڑکوں پر حفاظتی اور آپریشنل تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد لندن کے شہری روبوٹیکسی سروس استعمال کرنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں، جو شہر میں خودکار ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

لندن میں روبوٹیکسی سروس کا آغاز خودکار گاڑیوں کی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ وےو اور اوبر کے علاوہ دیگر عالمی ٹیکنالوجی اور آٹو موبائل کمپنیاں بھی لندن میں خودکار ٹرانسپورٹ سروسز متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں