مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

مراکش کے بادشاہ نے ایک ہزار کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہائی وے رکھ دیا

مراکش کے بادشاہ نے ایک ہزار کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہائی وے رکھ دیا

مراکش کے بادشاہ نے ایک ہزار کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہائی وے رکھ دیا

رباط: مراکش نے ملک کے جنوب میں واقع 1055 کلومیٹر طویل تزنیٹ-داخلہ ایکسپریس وے کا نام تبدیل کرکے ’’صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ ہائی وے‘‘ رکھ دیا ہے۔ تقریباً ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ شاہراہ مغربی صحارا کے متنازع علاقے تک جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں اس پوری شاہراہ کا سفر کرنے کے خواہش مند ہیں۔

یہ شاہراہ مراکش کے شہر تزنیٹ کو جنوبی علاقوں سے ملاتے ہوئے لایون اور داخلہ تک جاتی ہے اور اسے ملک کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ منصوبے پر کام 2015 میں شروع ہوا تھا اور شاہراہ کے مختلف حصے مرحلہ وار مکمل کیے گئے، جبکہ آخری حصہ جنوری 2025 میں مکمل ہوا۔

مراکش کی جانب سے شاہراہ کا نام ٹرمپ کے نام پر رکھنے کے فیصلے کو واشنگٹن اور رباط کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات سے جوڑا جارہا ہے۔ خاص طور پر 2020 میں ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکا نے مغربی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا۔

مراکش کے لیے یہ شاہراہ جنوبی علاقوں میں تجارت اور نقل و حمل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں داخلہ اٹلانٹک بندرگاہ کے ذریعے مغربی افریقہ کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے منصوبے کا بھی اہم حصہ ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں