مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

پاکستان مونومنٹ آمد پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کو شاندار سلامی پیش کی۔ انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے یادگار شہداء اور پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کو سراہا۔

بعد ازاں ملائیشیا کے وزیر داخلہ کے اعزاز میں اسلام آباد پولیس لائنز میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے انہیں سلامی پیش کی جبکہ اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں