مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

نیویارک: ٹائمز اسکوائر میں بینک آف امریکا کی خاتون نائب صدر عورت کے ہاتھوں قتل

نیویارک: ٹائمز اسکوائر میں بینک آف امریکا کی خاتون نائب صدر عورت کے ہاتھوں قتل (تصویر 1)

نیویارک: ٹائمز اسکوائر میں بینک آف امریکا کی خاتون نائب صدر عورت کے ہاتھوں قتل

نیویارک، 2 ستمبر: امریکی شہر نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر میں چاقو کے حملے میں بینک آف امریکا کی 32 سالہ نائب صدر ایرن پیاسیئنٹی ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیر 31 اگست کی سہ پہر ویسٹ 42ویں اسٹریٹ اور سیونتھ ایونیو کے قریب پیش آیا، جہاں 49 سالہ خاتون پامیلا سسنیروس نے مبینہ طور پر دو بڑے چاقوؤں سے ایرن پیاسیئنٹی اور ایک 68 سالہ شخص پر حملہ کردیا۔

ایرن پیاسیئنٹی کو پیٹ میں چاقو کے وار کے باعث شدید زخمی حالت میں بیلیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے 68 سالہ شخص کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

نیویارک: ٹائمز اسکوائر میں بینک آف امریکا کی خاتون نائب صدر عورت کے ہاتھوں قتل (تصویر 2)

پولیس کے مطابق حملے کے بعد اہلکاروں نے خاتون کو چاقو پھینکنے اور ہتھیار چھوڑنے کا حکم دیا، تاہم اس نے احکامات پر عمل کرنے کے بجائے اہلکاروں کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اسے روکنے کے لیے ٹیسر استعمال کیا، لیکن ناکامی کے بعد دو اہلکاروں نے فائرنگ کردی، جس سے حملہ آور خاتون ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت کوئنز کی رہائشی پامیلا سسنیروس کے طور پر کی ہے۔ حکام کے مطابق سسنیروس کے ساتھ 2018 اور 2019 میں ذہنی صحت سے متعلق واقعات کے سلسلے میں پولیس کا رابطہ ہوا تھا، تاہم اس کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بینک آف امریکا نے ایرن پیاسیئنٹی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ادارے کی قابل قدر ساتھی قرار دیا ہے۔ ایرن پیاسیئنٹی نے 2021 میں فورڈہم لا اسکول سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔

دریں اثنا، نیویارک پولیس کے فورس انویسٹی گیشن ڈویژن نے حملہ آور کے خلاف پولیس کی فائرنگ کے واقعے کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں