مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستانی طلبہ اسٹڈی ویزا درخواستوں میں جعلی دستاویزات سے گریز کریں،سفارتخانہ اٹلی کا انتباہ

پاکستانی طلبہ اسٹڈی ویزا درخواستوں میں جعلی دستاویزات سے گریز کریں،سفارتخانہ اٹلی کا انتباہ (تصویر 1)

پاکستانی طلبہ اسٹڈی ویزا درخواستوں میں جعلی دستاویزات سے گریز کریں،سفارتخانہ اٹلی کا انتباہ

اسلام آباد، 3 ستمبر: اٹلی کے سفارتخانے نے پاکستانی طلبہ کو اسٹڈی ویزا درخواستوں کے ساتھ جعلی یا مشکوک دستاویزات جمع کرانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں ایسی دستاویزات کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سفارتخانے کے مطابق ویزا درخواستوں کے ساتھ خصوصاً مالی وسائل اور اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت سے متعلق جعلی یا مشکوک دستاویزات جمع کرانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

پاکستانی طلبہ اسٹڈی ویزا درخواستوں میں جعلی دستاویزات سے گریز کریں،سفارتخانہ اٹلی کا انتباہ (تصویر 2)

اطالوی سفارتخانے نے پاکستانی طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ ویزا درخواست کے لیے صرف مستند، درست اور قابلِ تصدیق دستاویزات جمع کرائیں اور کسی بھی قسم کی جعلی دستاویز تیار کرانے یا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

سفارتخانے نے خبردار کیا کہ جعلی یا مشکوک دستاویزات جمع کرانے سے درخواست فوری طور پر مسترد کی جا سکتی ہے، جبکہ اس کے منفی اثرات مستقبل میں جمع کرائی جانے والی ویزا درخواستوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

اٹلی کے سفارتخانے نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ویزا درخواستیں تیار کرتے وقت تمام معلومات درست فراہم کریں اور مالی وسائل، تعلیمی ریکارڈ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں