مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سکیورٹی تعاون کا معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سکیورٹی تعاون کا معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سکیورٹی تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے۔

معاہدے پر پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی عرب کی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی (این سی اے) کے گورنر انجینئر ماجد المزیاد نے دستخط کیے۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایم او یو کا مقصد دونوں ممالک کے سائبر اسپیس اور اہم مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

معاہدے کے تحت ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مہارت اور تجربات کے تبادلے میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مفاہمت کی یادداشت سے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ اور عالمی سطح پر تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں