مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستان ناقابلِ شکست، ملائیشیا کو شکست دے کر جونیئر ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ناقابلِ شکست، ملائیشیا کو شکست دے کر جونیئر ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ناقابلِ شکست، ملائیشیا کو شکست دے کر جونیئر ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

چین میں جاری مینز جونیئر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ پول بی کے میچ میں ملائیشیا نے 9ویں منٹ میں محمد صالحی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دو کوارٹرز میں گول کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں شاندار کم بیک کیا اور صرف چند منٹوں میں چار گول داغ دیے۔

پاکستان کی جانب سے گولز کا آغاز 32ویں منٹ میں ندیم خان نے کیا اور مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ 36ویں منٹ میں عبداللہ سمیع رانا نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔

اس کے بعد ولید رانا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39ویں اور 40ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے، جس سے پاکستان کی برتری 1-4 ہوگئی۔

41ویں منٹ میں علی حمزہ نے پاکستان کا پانچواں گول کرکے اسکور 1-5 کردیا۔ ملائیشیا کی جانب سے گناسیلن دھیرش نے 54ویں منٹ میں دوسرا گول کیا، تاہم پاکستان نے مقابلہ 2-5 سے اپنے نام کرلیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے جونیئر ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور ٹورنامنٹ میں اپنی ناقابلِ شکست مہم برقرار رکھی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں