مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا (تصویر 1)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

دبئی: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ملاقات دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان ویمن ٹیم کی ٹریننگ کے موقع پر ہوئی، جس میں ہیڈ کوچ وہاب ریاض سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف بھی موجود تھا۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے تفصیلی بات چیت کی اور ان کی تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ویمن کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ تسلسل کے ساتھ کھیلیں اور اپنی توجہ مکمل طور پر کھیل پر مرکوز رکھیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میچ ٹو میچ حکمت عملی کے تحت کھیلیں اور ہر میچ میں کامیابی کے لیے میدان میں اتریں۔محسن نقوی نے کہا کہ ویمنز ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔اس موقع پر قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو بتایا کہ وہ ایونٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویمنز ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور وہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا (تصویر 2)
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں