مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

کویتی وزیر دفاع کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

کویتی وزیر دفاع کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

کویتی وزیر دفاع کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی: کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطحی کویتی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وزیر دفاع کے ہمراہ کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے برادر اسلامی ممالک پاکستان اور کویت کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد میں دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل برتری اور قابل قدر خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، دیرپا اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جو علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں