مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

کے پی کے بعض اضلاع کو وفاق میں ملا کر نیا صوبہ بنانے کی تجویز کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور

کے پی کے بعض اضلاع کو وفاق میں ملا کر نیا صوبہ بنانے کی تجویز کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور

کے پی کے بعض اضلاع کو وفاق میں ملا کر نیا صوبہ بنانے کی تجویز کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور

پشاور، 8 اگست: خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبے کے بعض اضلاع کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرکے نیا انتظامی یونٹ یا صوبہ بنانے کی کسی بھی ممکنہ تجویز کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

حکومتی رکن اکبر ایوب کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ہری پور، ایبٹ آباد اور خیبر پختونخوا کے دیگر تمام اضلاع صوبے کا لازمی حصہ ہیں اور انہیں ملک کے کسی دوسرے حصے میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کی جغرافیائی حدود، انتظامی حیثیت، سیاسی و مالی اختیارات اور قدرتی وسائل سے متعلق کسی بھی قسم کی تبدیلی آئین اور قانون کے منافی ہوگی۔

صوبائی اسمبلی نے صوبے کے معدنیات، جنگلات، پن بجلی منصوبوں اور دیگر قدرتی وسائل پر عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا۔

قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کی جغرافیائی، آئینی اور انتظامی حیثیت کا احترام کیا جائے اور ایسی کسی بھی تجویز کو مسترد کیا جائے جس سے صوبے کی حدود یا خودمختاری متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

قرارداد میں خبردار کیا گیا کہ صوبے کی حدود یا انتظامی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے واضح کیا کہ صوبے کے آئینی حقوق، جغرافیائی حدود اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں