مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

گوگل کا ڈرائیو ڈیسک ٹاپ پر گوگل فوٹوز بیک اپ فیچر 10 اگست سے بند کرنے کا اعلان

گوگل کا ڈرائیو ڈیسک ٹاپ پر گوگل فوٹوز بیک اپ فیچر 10 اگست سے بند کرنے کا اعلان

گوگل کا ڈرائیو ڈیسک ٹاپ پر گوگل فوٹوز بیک اپ فیچر 10 اگست سے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ 10 اگست 2026 سے گوگل ڈرائیو فار ڈیسک ٹاپ کے ذریعے گوگل فوٹوز میں تصاویر اور ویڈیوز کا خودکار بیک اپ لینے کا فیچر بند کر دیا جائے گا، جس کے بعد صارفین کو اپنی تصاویر محفوظ رکھنے کے لیے متبادل طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ “میک یوز آف” کی رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی صرف گوگل ڈرائیو فار ڈیسک ٹاپ ایپ پر لاگو ہوگی، جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی فون پر گوگل فوٹوز ایپ کے ذریعے بیک اپ کی سہولت بدستور دستیاب رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین گوگل ڈرائیو فار ڈیسک ٹاپ کے ذریعے مخصوص فولڈرز کو گوگل فوٹوز سے خودکار طور پر ہم آہنگ کرتے ہیں، تاہم 10 اگست کے بعد یہ سہولت ختم کر دی جائے گی۔

گوگل نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگر اپنے کمپیوٹر سے تصاویر اور ویڈیوز کا بیک اپ جاری رکھنا چاہتے ہیں تو گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ کے ذریعے دستی اپ لوڈ یا متبادل بیک اپ طریقہ اختیار کریں۔

ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد گوگل کی بیک اپ سروسز کو مزید منظم بنانا ہے، تاہم ایسے صارفین جو اپنے کمپیوٹر سے تصاویر کا خودکار بیک اپ لیتے ہیں، انہیں مقررہ تاریخ سے قبل اپنی بیک اپ سیٹنگز کا جائزہ لے کر مناسب متبادل اختیار کرنا چاہیے تاکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کا بیک اپ متاثر نہ ہو۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں