مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

راولپنڈی میں زونل سیرت النبی کانفرنس، نسل نو کی تربیت پر زور

راولپنڈی میں زونل سیرت النبی کانفرنس، نسل نو کی تربیت پر زور

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور راولپنڈی زون کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ زونل سیرت النبی کانفرنس کی صدارت ڈائریکٹر ایگریکلچر اوقاف پنجاب ڈاکٹر وقاص الدین خان نے کی۔ اس باوقار تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، مفتی انتخاب نوری، ملک ابرار ایم این اے، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او مشتاق سکھیرا، اے ڈی جی سی ہیڈ کوارٹر عبدالرحمن خان، ایڈیشنل کمشنر منصور احمد خان، پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف، پیر سعد الرحمن عیدگاہ شریف، پیر سرکار جی گلشن آباد شریف، علامہ سید چراغ الدین شاہ، علامہ ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی، سید عتیق الرحمن شاہ، علامہ عارف حسین وحدی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف جواد عزیز جلالی، زونل خطیب اوقاف علامہ ایاز رضوی، مفتی صدیق سیالوی، مفتی مجیب الرحمن، حافظ محمد عامر، مفتی عنایت الرحمن، مولانا عبید الرحمن، مولانا امان الغفور، حافظ محمد اقبال رضوی، ظفر اقبال شاہ، عزیز الحسن شاہ، مولانا عمران حسین، مولانا شہریار سلیم، قاضی عبدالرئوف، قاری انیس الرحمن، عبدالرحیم عباسی، صابر ضیائی، ناصر امین سیالوی، عطاء الرحمن دھنیال، مفتی محمد صدیق سعدی، قاری جلیل ضیائی، قاری جمیل ضیائی، عبدالسلام جیلانی، حاجی ابرار حسین سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جس طرح لاہور چیمبر میں سیرت النبی کانفرنس اور خصوصی کتابی نمائش کا انعقاد کیا گیا، اسی جذبے کے تحت راولپنڈی میں بھی یہ تقریب منعقد کی گئی۔

نسل نو کا تحفظ اور سیرتِ طیبہ

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کانفرنس کا مرکزی موضوع نسلِ نو کا تحفظ، تعمیر اور کردار سیرتِ نبوی ۖ کی روشنی میں تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کو درپیش فکری، اخلاقی اور معاشرتی چیلنجز کا موثر حل تعلیماتِ نبوی ۖ میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیرتِ طیبہ ۖ ہمیں محبت، اخوت، برداشت، رواداری، عدل، امن اور حسنِ اخلاق کا درس دیتی ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن و سلامتی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ مشترکہ ذمہ داری اور لائحہ عمل مفتی انتخاب نوری نے کہا کہ نسلِ نو ہمارا قیمتی سرمایہ اور ملک و ملت کا مستقبل ہے، اس کی صحیح تربیت اور کردار سازی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا کہ والدین، علما، مشائخ، اساتذہ، تاجران، سماجی رہنماؤں اور تمام طبقات کو چاہیے کہ نوجوانوں کو سیرتِ رسول اکرم ۖ سے جوڑیں۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر اوقاف پنجاب ڈاکٹر وقاص الدین خان نے کہا کہ نوجوانوں کو دین، اخلاق، حب الوطنی اور خدمتِ خلق کا عملی نمونہ بننے کی ترغیب دی جائے۔ کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیرتِ رسول اکرم ۖ کے پیغام کو عام کرنے، معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینے اور نسلِ نو کی مثبت و تعمیری تربیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں بہترین انتظامات پر شرکاء نے ملک محمد سفیر اعوان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں