مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات

لندن (نمائندہ خصوصی)۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن میں قائم پاکستان ہاؤس میں پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرینز کے ایک بین الجماعتی گروپ سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کی پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفد میں لارڈ ضمیر چوہدری، لارڈ قربان حسین، بیرونس شائستہ شیہان، لارڈ شفق محمد، محمد یاسین، یاسمین قریشی، افضل خان، زبیر احمد اور عدنان حسین شامل تھے۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کلیدی کردار اور تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ان کی بھرپور حمایت کو سراہا۔

سفارتی کوششیں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی قیادت اور ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاریخی کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، جس سے بیرونِ ملک مقیم تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ نائب وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی اور قیامِ امن کے لیے پاکستان کے جاری سفارتی اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پائیدار امن اور خطے میں استحکام کے حصول کے لیے تمام فریقین کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور واضح کیا کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا حامل ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹیرینز نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر نائب وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ اس پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے اقتصادی ترقی اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی، سرمایہ کاری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی۔ وفاقی حکومت اور آزاد جموں و کشمیر کی انتظامیہ تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر اہم حکومتی اور آئینی امور پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات کے آخر میں پارلیمنٹیرینز نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں