مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

صدر آصف علی زرداری کی نو منتخب برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد

صدر آصف علی زرداری کی نو منتخب برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم اینڈی برنہم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی قیادت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔

سفارت کاری اور خطے میں امن کا عزم

صدر آصف علی زرداری نے مکالمے، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے آخر سے دنیا بالخصوص خلیجی خطہ ایک ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان نے متعدد برادر ممالک کے تعاون سے امن کے فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی قیادت میں برطانیہ بھی موجودہ کشیدگی اور دشمنیوں کے خاتمے، جنگ بندی کے قیام اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی جانب واپسی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم اینڈی برنہم کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرپا اور مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں