مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے پی پی)۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آج یہاں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق، اس اہم ملاقات میں علاقائی پیشرفت بالخصوص حالیہ امریکہ-ایران صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی، ڈائیلاگ اور سفارتکاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی تعمیری ثالثی کی کوششوں کو اجاگر کیا، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے فعال کردار اور کاوشوں کو سراہا، اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں